• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،آئی این پی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہیں ،ان منصوبوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کو دور کرینگے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرخ فیتےکا خاتمہ ، منصوبوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کو دور کرے گی، پاکستان صنعتی پارکس اور ایکسپورٹ زونز بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے اور ٹیکسٹائل اور اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے، جو چینی ٹیکنالوجیز کو پاکستان کی سستی افرادی قوت کے ساتھ جوڑ دیں گے، چین کا دورہ کرنے کا منتظر ہوں،ہم نے پختہ عہد کیا تھا کہ ہم مل کر کام کریں گے، اور ہم ہر اچھے اور برے وقت میں ساتھ رہیں گے، پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کو لے کر چلیں گے اور مشترکہ ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب بڑھیں گے، سی پیک پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ ہم آہنگ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا عظیم منصوبہ متعلقہ ممالک میں غربت کے خاتمہ، سرمایہ کاری میں اضافہ اورصحت وتعلیم کے فروغ کے حوالہ سے اہمیت کاحامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید