اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں صرف کیلکولیٹر کی ضرورت ہوتی ہے،سعودی عرب میں وراثت کے کیسز کا فیصلہ جج اسی دن کردیتا ہے جس دن کیس دائر ہوتا ہے،جج نے کیلکولیٹر رکھا ہوتا ہے اور حساب کتاب کرکے فیصلہ کردیتا ہے، دیگر معاشروں سے ہمیں اچھی چیزیں بھی سیکھنی چاہیں۔عدالت کی فریقین کو سمجھوتہ کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے تین بہنوں کی جانب سے دائر درخواست پر بھی فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مرحوم رانا اخترحسین کے لواحقین کے توسط سے مسمات طاہرہ جاوید اوردیگر کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔