• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی مچ ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور طوفانی ہواؤں سے گرگیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کیسکوکے ترجمان نے کہاہے کہ بدھ کی شام طوفانی ہواؤں کے باعث 132KVڈبل سرکٹ سبی مچ ٹرانسمیشن لائن کاایک ٹاورمچ کے قریب گرگیا جس کے نتیجے میں ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی بعدازاں مچ گرڈاسٹیشن کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی اوراب مچ گرڈاسٹیشن سے منسلک علاقوں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہےترجمان نے کہاکہ سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد جی ایس سی اور جی ایس او پر مشتمل ٹیم متاثرہ ٹاورکی تبدیلی کاکام شروع کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید