• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سہ فریقی کرکٹ سیریز کا اعلان، نیوزی لینڈ کے ساتھ جنوبی افریقا شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی میں جنوبی افریقی کرکٹ چیف لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ بورڈ کے چیئرمین راجر ٹوسے ملاقات کی جس میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی ۔ٹرائی سیریز پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔تین ملکی سیریز 2023سے2027کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ تھی۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں ٹرائی سیریز میں پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹیمیں جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔ محسن نقوی نے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمین کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ پاکستان کئی سال بعد ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ محسن نقوی نے کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی اور دنیا کے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک اس میں حصہ لیں گے۔ ٹرائی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمں جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔

اسپورٹس سے مزید