• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے شہریت قانون پر امریکی تشویش کو ’غلط‘ قرار دیکر مسترد کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے شہریت قانون پر امریکی تشویش کو ’غلط‘ قرار دیکر مسترد کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکیتبصرے، جس میں مذہب کی بنیاد پر بھارت کے متنازع شہریت قانون کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، ’غلط، غلط معلومات پر مبنی اور غیر ضروری‘ ہیں۔ اس ہفتے ہندوستان کے اس اقدام نے مظاہروں کو جنم دیا، جس میں ناقدین بشمول مسلم گروپس اور اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ یہ قانون امتیازی ہے اور اس نے ملک کے سیکولر آئین کو نقصان پہنچایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید