کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی پولیس نے شاہنواز مزاری نامی شخص کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔پولیس کے مطابق 13 مارچ کو لیاری 36 سے ایک بوری بند لاش ملی تھی جسے دو ملزمان رکشے سے پھینک کر چلے گئے تھے۔ لاش کی 14 مارچ رات تک شناخت نہیں ہو سکی تھی۔پولیس کے مطابق تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کے دوران 30 سالہ حمزہ،اسکی ماں مہناز اور بیوی تحریم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان نے غیرت کے نام پر مقتول کا قتل کیا۔گرفتارملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ قاتل حمزہ اور مقتول شاہنواز دونوں آئس کے نشے کے عادی دوست تھے، یک دوسرے کے گھروں میں متواتر آنے جانے نے غلط رشتے استوار کئے۔قاتل حمزہ نے شاہنواز کو نشہ کرنے کے بہانے بلا کر چھریوں کے وار سے گلا کاٹ کرقتل کیا۔مقتول کو بوری میں بند کر کے دور علاقے میں لاش پھینک دی گئی۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ماں قتل سے لیکر بوری بند لاش پھینکنے میں شریک رہی ہے، اندھے قتل کے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔