لاہور( خصوصی نمائندہ ،خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہید فوجی جوانوں کی بہادری جرات کو سلام پیش کرتی ہوں، قیمتوں میں کمی کا رجحان تسلی بخش ہے،معا شی استحکام کیلئے متحدہو نا ہوگا،وزیراعلیٰ نے میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ، شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی وتعزیت کیا ،مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دھرتی کی خاطر جان دے کر تاریخ رقم کی ،لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے 6 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور امر ہو گئے۔ ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کی درانداز ی کو ناکام بناکر پاک سرزمین کی حفاظت کی،ایک بیان میں مریم نواز نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے معاشی روڈ میپ کو تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے د شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے۔