• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل پی ایس ایل ملتان سلطانز کی غیر ملکی بولنگ کوچ روزے رکھنے لگیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان سلطانز کی اسپن کنسلٹنٹ ایلکس ہارٹلی کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر ہوکر خود بھی روزے رکھ رہی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں۔ میں محسوس کرنا چاہتی ہوں یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں؟ ہم صبح چار بجے کھانا کھاتے ہیں، اس کے بعد شام میں روزہ کھولتے ہیں، پھر سب لوگ نماز پڑھنے جاتے ہیں، روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔ رمضان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایلکس ہارٹلی نے خود روزہ رکھنے کا تجربہ کیا۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام کھلاڑی روزے رکھ ہیں ، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید