کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے لگ بھگ دو برس بعد ان کے والدین کے ہاں اتوار کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سدھو موسے والا کے والدین بلکور سنگھ اور چرن سنگھ نے بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ان کے والد بلکور سنگھ کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں نو مولود بچے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے ʼانڈین ایکسپریس کے مطابق بلکور سنگھ کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگوں کی دعاؤں سے موسے والا کا چھوٹا بھائی عطا ہوا ہے۔ پوسٹ میں بچے کی تصویر کے علاوہ کیک کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جب کہ سدھو موسے والا کی تصویر بیک گراؤنڈ میں لگی ہوئی ہے۔