• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان اچکزئی پر پشتون قوم کو فخر ہے‘ نصراللّٰہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ سیاست سے نابلد لوگوں نے ہمیشہ پشتون قوم کو نقصان پہنچایا۔ حالیہ انتخابات میں ضلع پشین، ضلع قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں جس نے دوہزار ووٹ لئے ان کے ووٹ دس ہزار کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی کوشش کرلی جائے عوام کی محبت کو نہیں خریدا جاسکتا کیونکہ پشتون قوم کے رہبر محمود اچکزئی کی قیادت پر قوم فخر کرتی ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے۔ پشتونخوامیپ کی جیتی ہوئی سیٹوں کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خانوزئی بم دھماکے میں کئی افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے حکومت نے آج تک لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
کوئٹہ سے مزید