• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری جھیکا گلی اور کچہری چوک راولپنڈی کی توسیع کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) مری جھیکا گلی اور کچہری چوک کو کھلا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جھیکا گلی چوک کو کھلا کرنے کیلئے 9اعشاریہ 65کنال اراضی ایکوائر کی جائیگی۔ لاگت کا تخمینہ 108اعشاریہ 860 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ کچہری چوک کی ری ماڈلنگ پر لاگت کا تخمینہ 1683اعشاریہ 813 ملین لگایا گیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ہدایت کی کہ مری جھیکا گلی چوک ری ماڈلنگ اور کچہری چوک کی تعمیرو چوڑائی کیلئے تمام ضروری کارروائی مکمل کی جائے۔ آئندہ اے ڈی پی میں یہ پراجیکٹس شامل کئے جائیں۔ بل بورڈز ہٹانے کیلئے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دی جائے
اسلام آباد سے مزید