• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگہبان رمضان پیکیج،ضلع لودھراں میں مکمل، ملتان میں 50فیصد ہدف حاصل

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نےماہ صیام کے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پنجاب نے منفرد رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ضلع لودھراں میں نگہبان رمضان پیکیج مکمل، ضلع وہاڑی ، ضلع خانیوال میں 70 فیصد جبکہ ضلع ملتان میں 50 فیصد تک راشن تقسیم مکمل کا ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔نگہبان رمضان پیکیج کے تحت 9 لاکھ 24 ہزار افرد کو راشن کے تھیلے مفت دیئے جارہے۔ اب تک 6 لاکھ سے زائد تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد اور نادرا کے فراہم ڈیٹا کے مطابق راشن تقسیم کا عمل شفافیت سے جاری ہے۔نگہبان رمضان پیکیج 21مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن تمام سٹریٹ لائٹس فعال کرے۔ واسا سیورج کے پانی کی نکاسی، صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔
ملتان سے مزید