• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بھی کارکردگی ہو پرستار قلندرز کو ہمیشہ سراہتے ہیں، عاطف رانا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹوعاطف رانا نے کہاہے کہ پی ایس ایل میں ہماری کارکردگی جیسی بھی ہوشائقین نے ہمیشہ سراہا ہے ۔ لگاتار دو بار چیمپئن بننے سے قبل بھی مداحوں نے 6 سیزن میں لاہور قلندرز سے والہانہ محبت کی تھی ۔ یہ پیار گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی وجہ سے تھا۔ اس سال راشد خان دستیاب نہیں تھے ، ڈرافٹ میں ان سے ملتا جلتا کھلاڑی لے سکتے تھے۔ ہم نے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں پر انحصار کیا۔ ہم 11 مہینے لوگوں کو خوشیاں دیتے ہیں اگر ایک مہینہ نتائج نہ بھی آئے تو خیر ہے۔ اس سال نئے سے نیا پروگرام لائیں گے اور ہیرے تلاش کریں گے ، ہار جیت پر یقین نہیں رکھتے، ہمارا یقین نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے۔ چیئرمین بورڈ محسن نقوی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ امید ہے کہ وہ پی ایس ایل کو پہلے سے بڑا برانڈ بنائیں گے۔