کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہاکی فیڈریشن میں بہتری کے دعوے دار دو گروپوں میں سے سیکرٹری حیدر حسین کی جانب سے ایک کی کانگریس کا اجلاس منگل کو کراچی میں ہوگا، جس میں نامزد صدر طارق بگٹی کو منتخب کیا جائے گا، مگر وہ دوسرے گروپ کی کانگریس میں شریک ہوں گے جس کا اجلاس جمعرات کو اسلام آبادمیں ہوگا، حیدر حسین نے کہا ہے کہ ہم اپنی اکثریت ثابت کر دیں گے، خواہش ہے کہ طارق بگٹی اس اجلاس میں شریک ہوں ، اجلاس میں پی او اے اور پی ایس بی نمائندوں کو بھی مدعو کیا ہے، دوسری جانب امکان ہے کہ اجلاس میں طارق بگٹی کی عدم شرکت پر نئے صدر کا انتخاب کرلیا جائے،جس کے لئے سابق کپتان سمیع اللہ، شہلا رضا، اور حنیف خان کے نام گردش کررہے ہیں۔