اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ڈپٹی سیکریٹری وزارت دفاع مظہر جاویدکو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکر ٹری وزارت داخلہ تعینات کیا گیا ۔ڈپٹی سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن اصغر علی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکر ٹری وزیراعظم آ فس تعینات کیاگیا ہے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں تعینات گریڈ 19 کے افسر ناصر محمود کے ڈیپوٹیشن میں توسیع کی گئی ہے۔ناصر محمود چیمہ کے ڈیپوٹیشن میں توسیع 25 نومبر 2025 تک کیلئے ہے۔نگریڈ 19 کے تینوں افسران کا تعلق سیکریٹریٹ گروپ سے ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔