لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کے خلاف زمین پر قبضہ کیس کی ایف آئی آر خارج کرانے کے کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے قبرستان کی زمین پر قبضے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔