• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے سال چمپینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، بھارت بھی آئیگا، چیئرمین پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے سال آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان ہی میں ہوگی بھارت بھی پاکستان آئے گا۔ میں اس وقت ہائی برڈ ماڈل کے بارے میں نہیں چیمپنز ٹرافی پاکستان میں کرانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈٖ پر ہم نے پابندی نہیں لگائی یہ صوبائی حکومت کا کام ہے ۔ہم صوبائی حکومت کے کاموں میں مداخلت نہیں کریں گے، میرے لیے حیران کن ہے کہ لوگ کراچی کیوں نہیں آرہےہم کراچی میں کراوڈ کے نہ آنے پر حل ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن میرا وعدہ ہے آئندہ کراچی کے میچوں میں تماشائیوں کو زیاد ہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں گی،ٹورنامنٹ کی پوری تیاری ہے اللہ سے امید ہے ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔میں اس وقت کئی مافیاز کے خلاف جنگ کررہا ہوں۔مجھے پی سی بی میں اخراجات کم کرنا ہیں۔ گیارہ کھلاڑیوں کو نو سو سے زائد ملازمین چلا رہے ہیں۔یہ مسلہ آئی سی سی میٹنگ میں ایجنڈے میں تھا میری بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ سے ملاقات ہوئی لیکن میں بہت سارے حساس معاملات پر بات نہیں کرنا چاہتاآئی سی سی میٹنگ میں جے شاہ سے ملاقات ہوئی سب باتیں سامنے نہیں لا جاسکتی۔لیکن آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے موقع پر کراچی، لاہور اور پنڈی کے گراونڈز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ کے ساتھ پی سی بی چیئرمین کا عہدہ بھی رکھنے کو تیار ہوں۔وہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید