کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدرعبدالمجید سربازی نے کہاہےکہ کوئٹہ کےپراجیکٹس ،یتیموں کی کفالت بیواؤں کی خدمت ،غرباء ومساکین کی مددکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کی ڈونر کانفرنس 24مارچ کوکوئٹہ میں منعقد ہوگی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں کانفرنس میں شرکت کیلئے ممبران اسمبلی ،انتظامی آفیسرز،مخیر حضرات ،تاجربرادری سمیت سیاسی سماجی شخصیات کو دعوت دی جارہی ہے، ڈونر کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام پراجیکٹس کیلئے فنڈزجمع کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈونرز کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے مخیر حضرات تاجر برادری الخدمت فاؤنڈیشن کے فلسطین فنڈمیں تعاون کریں۔دکھی انسانیت کی خدمت ،مساکین وغرباء اوریتیموں بیواؤں کی مددکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی جدوجہد جاری ہے۔