• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا ملتان آمد پربھر پور استقبال کریں گے،مسلم لیگ ن لیبرونگ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ ملتان فرحان احمد انصاری، صدر پی پی 215لیبر ونگ ملتان سٹی میاں حفیظ احمد جوئیہ اور نائب صدر سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن آصف محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملتان شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ،کمشنر و ڈی سی اپنےدفاتر میں موجود نہیں ہوتے اور متعلقہ عملہ بھی بات سننا گوارا نہیں کرتا، غریب و مستحق خواتین کو راشن تک نہیں مل رہا، انہوں نے مزید کہا کہ آج ن لیگی کارکنان وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کا ملتان آمد پربھر پور استقبال کریں گے اور انہیں ملتان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید