• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،این این آئی)لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوگئے، بانی تحریک انصاف کیخلاف دو تھانوں میں مقدمات درج تھے، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ میں ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے دو مقدمات میں بری کردیا۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت طلب کیا جائے، جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ریمارکس دئیے کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر بحث کر لیں اگر بانی پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا؟ وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ حکومت کا کام سیکورٹی مہیا کرنا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں جس پر جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دئیے کہ ضمانت پر حاضری ضروری ہوتی، درخواست پروڈکشن پر نہیں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پروڈکشن مسترد کردی۔

اہم خبریں سے مزید