لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں رمضان میں پنجاب حکومت کی طرف نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے کی تقسیم کیخلاف درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت کے خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے، اس طرح آٹے تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے، تھیلے پر نواز شریف کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائےاور آٹے کی تقسیم کیلئے کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے، پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم لوگوں تک پہنچا نے کا حکم دیا جائے۔