• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ

اسلام آباد( پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید