• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کثیرالمنزلہ عمارتوں کے خلاف عدالت آنے والے درخواست گزار کے گھر کے نقشہ کی جانچ پڑتال کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بغیر منظوری کے کثیر المنزلہ عمارت بنانے کے خلاف درخواست پر ایس بی سی اے کو درخواست گزار کے گھر کا نقشہ جانچ پڑتال کا حکم دیدیا۔ جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بغیر منظوری کے کثیر المنزلہ عمارت بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لیاری نیا آباد بلاک ایک میں 8 منزلہ عمارت بنائی گئی ہے۔ بغیر منظوری کے اتنی بلند و بالا عمارت بنائی گئی۔ ایس بی سی اے نے دعویٰ کیا کہ مسمار کر دیا لیکن بلڈنگ وہیں کی وہیں ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید