• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمپلیکس میں حملہ ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) سیکورٹی فورسز نے گوادر جی ڈی اے کمپلیکس میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے8 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے کمپلیکس میں فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا ، اندر گھسنے کی کوشش سیکورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دی،2 اہلکار زخمی ہوئے،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا، پہاڑی علاقوں میں کارروائی جاری ، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی، سیکورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں نے گزشتہ شام کو گوادر جی ڈی اے کمپلیکس میں فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کرتے ہوئے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا یا، دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی۔

اہم خبریں سے مزید