• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونگ کمانڈر بن کر 3 خواتین سے شادی کرنے والا فراڈیا گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی زمان ٹاون تفتیشی پولیس نے سعدی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے،خود کو سرکاری ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والے فراڈیے کو گرفتار کرلیا

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان خود کو ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا اور شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے.

گرفتار ملزم پر تھانہ زمان ٹاؤن میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ بھی درج ہے،گرفتار ملزم سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئے، گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین کو بھلا پھسلا کر شادی کرتا اور کروڑوں روپے ہڑپ کرجاتا،گرفتار ملزم اب تک تین رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کرکے کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے، ملزم شہریوں کو سرکاری ٹھیکے دلوانے کا لالچ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرتا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید