لاہور (نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رمضان راشن بیگ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئےپنجاب حکومت سے تحریر ی جواب طلب کرلیا، درخواست گزارکے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے، استدعا ہے کہ راشن بیگ پر قائد ن لیگ کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے۔