• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسٹورنٹ کیس‘ سپریم کورٹ نے معاہدہ کی دستاویزات طلب کرلیں

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں نجی ریسٹورنٹ کی اراضی کی ملکیت سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران معاہدہ کی اصل دستاویزات، لیز کی مالیت اور اکائونٹ میں جمع رقم سمیت نیشنل پارک میں موجود دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کے حکم پر اٹارنی جنرل بیرسٹر منصور عثمان نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا جبکہ چیف جسٹس نے ملٹری اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسٹیٹ افسر اور اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ریسٹورنٹ کے ساتھ ملٹری اسٹیٹ ڈائریکٹریٹ کا اصلی معاہدہ کا ریکارڈ کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سارے لوگ جھوٹ بولنے کے لئے آئے ہیں یا کوئی سچ بھی بولے گا۔ عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے فوراً ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید