• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر پر ڈونلڈ لو سچا ہے تو عمران پر مقدمہ جھوٹا، اسد مجید موقف دیں، تحریک انصاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ امریکا کے معاون وزیرخارجہ ڈونلڈ لو کے مطابق سائفر ہے ہی نہیں‘ اگر ڈونلڈ لو سچا ہے تو پھر عمران خان پر یہ مقدمہ ہی جھوٹا ہے‘ڈونلڈلونے عمران خان کو بری کرنے والا بیان دیا ہےجبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیے‘ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اسکی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ‘.

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ سائفر کی موجودگی سے متعلق عمران خان نے کوئی جھوٹ نہیں بولا ۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہاہے کہ اگرڈونلڈ لْو نے سچ بولا ہے توعمران خان کیخلاف سائفر کیس واپس ہونا چاہیے۔ اگر ڈونلڈ لو جھوٹا اور یہ سچے ہیں تو ان کا مقدمہ ہی ختم۔یہ سلیوٹ مار حکومت ہے، یہ پہلے سلیوٹ مارتے ہیں ڈونلڈ لو کو۔ 

سائفرپر عمران خان کا موقف کل ثابت ہوگیا، کل ڈونلڈ لو نے تسلیم کیا کہ ہم نے سازش نہیں کی اور سائفر جھوٹا ہے، پاک ـیران پر گیس پائپ لائن پر امریکی دباؤ کیا مداخلت نہیں؟۔ 

ادھر بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سفیر اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ20گھنٹے گزر چکے لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا۔

اہم خبریں سے مزید