لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تصویر لگانے پر ن لیگی ارکان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی ، شور شرابے پر ڈپٹی اسپیکر کو ہاؤس ان آڈر کرنے کے لیے اجلاس دس منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا ،حکومتی ارکان نے کہا کہ جیل میں بند سزا یافتہ شخص کا پورٹریٹ ایوان میں کیوں لایا گیا؟ ،سپیکر کے ایکشن نہ لینے پر کچھ ارکان باہر چلے گئے اجلاس میں اپوزیشن نے سانحہ9مئی کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کردیا، اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو تقریر کی دعوت دی گئی، ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر آویزاں کی گئی جس پر حکومتی اراکین ملک محمد وحید ،بلال یاسین ، تحسین فواد نے اعتراض اٹھا دیا۔