اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد میں ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل ارشد تبریز نے دلائل دیے کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنی حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22اپریل تک ملتوی کردی۔ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر شامل ہیں۔