لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مزمل اختر شبیر نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کی صدارت کرنے کے اقدام کیخلاف درخواست پر وکیل کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی مہلت دیدی، عدالت نے بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف اپنے دستخط سے احکامات جاری کر رہے ہیں؟وکیل نے کہا کہ انہوں نے پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ الیکٹرک بائیکس جاری کی جائیں۔