کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈز نے گوادر میں اسلحہ ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ، دو گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لے کر 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے اطلاع ملنے پر گوادر کے علاقے سور بندر سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 2 بوریوں میں چھپائے گئے 36 پستول برآمد کر لئے جبکہ ملزم کی مزید نشاندہی پر قریبی گھروں کی تلاشی کے دوران ایک موٹر سائیکل ، 2 گاڑیاں ، 1 شارٹ گن برآمد کرکے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور دوسری کارروائی میں جیونی کے علاقے میں سمندر میں اینٹی ٹرالنگ آپریشن کے دوران ایک فشنگ ٹرالر کو 2 گھنٹے تک تعاقب کرنے کے بعد قبضے میں لے لیاگیا۔ اور جیونی جٹی پر منتقل کرکے بلوچستان فشریز کے حوالے کردیاگیا پاکستان کوسٹ گارڈ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے کارروائیاں کررہی ہے۔