کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزارت کی غلط حکمت عملی کے باعث ہاکی مزید تباہی کا شکار ہوگئی جبکہ پی ایچ ایف کانگریس ارکان کی قانونی اہمیت پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، حکومت نے 2022 میں کلبوں کی اسکروٹنی اور نچلی سطح کے انتخابات کے بعد ہونے والے فیڈریشن کے انتخابات کو تسلیم نہیں کیا تھا، پی ایس بی اور وزارت بین الصوبائی رابطے کو ایسوسی ایشنزانتخابات میں مبینہ جعل سازی کی شکایات ملی تھیں ۔مگر حیرت انگیز طور پر حکومت نے طارق بگٹی کو صدر نامزد کرکے اسی کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لینے کو کہا ۔بعض سابق ہاکی اولمپئنز کے مطابق فیڈریشن پر ایڈہاک لگاکر نئے انتخابات کرانا بہتر ہوتا۔