کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہاکی میں نئی خشک ٹرف متعارف کرائی گئی ہے ۔ اس ٹرف پر پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جنوبی افریقا میں یہ ٹرف ایک اسکول میں لگائی گئی ہے، بلوم فونٹین میں لگائی گئی اس جدید ٹرف میں ریت نہیں ہے ، ٹرف مکمل طور پر کاربن نیوٹرل ہے اور 80 فیصد بائیو بیسڈ مواد (گنے) سے بنی ہوئی ہے۔ پیرس اولمپکس میں بھی اسی ٹرف کو استعمال کیا جائے گا۔