• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں نشہ آور اشیاء سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، پروفیسر عاطف حفیظ

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں منہ کے کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ چھالیہ، گٹکا، مین پوری، نسوار اور تمباکو ہیں۔ رمضان المبارک کی برکت سے روزے داران دن بھر ان اشیاء سے اجتناب کرتے ہیں، اگر روزے کے بعد بھی وہ ہمت کریں تو ان اشیاء سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، جس سے ملک میں منہ کے کینسر میں خاطر خواہ کمی ہوگئی ۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئےڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر اورمعروف ماہر امراض ناک ، کان و حلق ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی نے بتایا کہ چھالیہ ایک زہر ہے جسے ہم خوددرآمد کررہے ہیں ،شہرمیں درجنوں برانڈ کے چھالیہ موجود ہیں ،جو نوجوانوں کو منہ کے کینسر میں مبتلا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70سے 75 فیصد منہ کا کینسر چھالیہ ، گٹکا اور مین پوری سے ہوتا ہےجبکہ تمباکو، شیشہ، نسوار اور شراب سے بھی منہ کا کینسر ہوتا ہے۔