کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں نئی دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ کجریوال کو عدالت میں پیش کردیا گیا .
کجریوال سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتار ی کیخلاف بھارتی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ، عام آدمی پارٹی نے کجریوال کی گرفتاری کیخلاف 26مارچ کو مودی کی رہائشگاہ کے گھیراو کا اعلان کردیا ہے.
، عام آدمی پارٹی نے اپوزیشن اتحاد (INDIA) کو بھی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی دعوت دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں وزیراعلیٰ نئی دہلی کی پیشی کے موقع پر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا ہے .
پارٹی کارکنوں کی عدالت جانے کی کوشش ، درجنوں گرفتار، گرفتار افراد میں ریاستی وزراء اور سابق سرکاری افسران بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت پر عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنارہی ہے ۔