……مکس پکوڑے……
اجزاء: بیسن ایک پاؤ، آلو ایک عدد درمیانے سائز کا (ٹکڑوں میں کٹا ہوا)،پیاز ایک عدد درمیانی (چھوٹی کٹی ہوئی)، پالک کے پتے چھ عدد (چھوٹے کٹے ہوئے)، ثابت دھنیا ایک کھانے کاچمچہ، زیرہ ایک کھانے کا چمچہ، نمک مرچ حسبِ ذائقہ، میٹھا سوڈا ایک چٹکی، اناردانہ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب: بیسن میں نمک، مرچ اور میٹھا سوڈ ڈال کر پانی سے پھینٹ لیں اور کچھ دیر کے لیے رکھ دیں اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے، پھر اس میں ثابت دھنیا، اناردانہ اور زیرہ ملا کرگھول لیں پھر پالک آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں اور تیز گرم تیل میں ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک تلیں۔ مزیدار مکس پکوڑے تیار ہیں ۔ چٹنی کے ساتھ لطف دوبالا کریں۔
…ما ش کی دال کے بڑے…
اجزاء: ماش کی دال ڈیڑھ کپ،نمک حسبِ ذائقہ،تیل فرائی کے لیے، دہی ایک کلو، املی کی میٹھی چٹنی حسبِ ضرورت، ناریل پسا ہو، ہرا دھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا، نمک ایک چائے کا چمچہ، لال مر چ ایک چائے کا چمچہ،چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ، بگھار کے لیے تیل دو کھانے کے چمچے،رائی ایک کھانے کا چمچہ،کڑی پتے چند عدد۔
ترکیب: ماش کی دال کو دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں، دال بالکل باریک نہ ہو تھوڑی سی دانے دار رہنی چاہیے، اب اس میں نمک ملا دیں، پھر کڑھائی میں تیل گرم کرکے بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کرلیں۔
جب گولڈن ہوجائیں تو نکال کر کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں، اس کے بعد دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔ ایک ڈش لیں اور پکوڑوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں۔ اس کے بعد ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں پھر اس پر املی کی چٹنی ناریل، نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، بگھار اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔ مزیدار ماش کے دہی بڑے تیار ہے۔