• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی پانی ہونا

استاد نے شاگرد سے کہا، ”پانی پانی ہونا“ اس محاورے کا کا جملہ بناؤ۔

شاگرد نے جواب دیا، میں نے برف کا ٹکڑا دھوپ میں رکھا تو وہ پانی پانی ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باجا بجاؤں گا

روحیل نے دادا ابو سے کہا،’’ مجھے باجاد لادیں نا‘‘۔

دادا جان نے کہا،’’ نہیں تم باجا بجا کر سب کو تنگ کرو گے۔‘‘

روحیل نے کہا،’’میں وعدہ کرتا ہوں، میں باجا اس وقت بجاؤں گا جب سب سو رہے ہوں گے۔‘‘