اسلام آباد (عاطف شیرازی،نامہ نگار)یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے چینی کی ممکنہ قلت سےبچنے کے اقدامات کے تحت ٹینڈرکےمنسوخی کےبعدچینی کی خریداری کیلئے دوبارہ کوششیں شروع کردیں، یوٹیلیٹی اسٹورز نے45ہزارٹن چینی کی خریداری کیلئےنیا ٹینڈرجاری کردیا،یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹینڈر کے تحت لفافہ بند بولیاں4اپریل کو طلب کی ہیں جو اسی روز ہی کھولی جائیں گی،اس سےقبل یوٹیلیٹی اسٹورزنے45 ہزارٹن چینی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کردیاتھا،چینی کی مہنگی بولی کےباعث ٹینڈرمنسوخ کیا گیاتھایوٹیلیٹی اسٹورزکو کم سے بولی 142روپےفی کلو کے حساب سے ملی تھی اوراخراجات ملاکر فی کلو چینی155 روپےمیں پڑنی تھی۔