• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سے ڈیڑھ ماہ میں نئی سیاسی جماعت قائم کرنے جا رہے ہیں‘ شاہد خاقان

کلرسیداں (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات سے ملک مزید انتشار، تقسیم اور منافرت کا شکار ہوا ہے۔ عمران خان بھی انہی حالات سے گزر رہے ہیں جن سے ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف گزر چکے ہیں۔ موجود حالات میں حکومت چلے نہ چلے ملک نہیں چل سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں منعقدہ افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کے مستقبل سے کھیلنا، انہیں جیلوں میں ڈالنا سزائیں دینا اور پھر چند برس بعد انہیں اپیلوں میں بری کرنا ہمارا طرز انصاف بن چکا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ سزاؤں کے کئی برس بعد اپیل میں بری کر کے کہا جاتا ہے کہ اب انصاف ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بھی ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ہم ایک سے ڈیڑہ ماہ میں ملک گیر سطح پر نئی سیاسی جماعت قائم کرنے جا رہے ہیں۔ پرویز خٹک اور استحکام پاکستان پارٹی جن مقاصد کے لئے تشکیل دی گئیں تھیں وہ حاصل کر لئے گئے اس کے بعد ان کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔ معیشت درست ہوگی تو لوگوں کو روزگار ملے گا مہنگائی میں کمی آئے گی مگر اس کے لئے بھی ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید