لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے جلد گھروں کولوٹ جائینگے۔ نااہل حکمرانوں کے غلط فیصلے اور عدم توجہی ماحول کی تباہی کا بڑا سبب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن اور ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ بڑے شہر آلودگی کا گڑھ بن چکے ہیں۔ قانون سازی کے ذریعے کمرشل علاقوں میں بھی پودے لگانا ضروری قرار دیا جائے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق جنگلات ستائیس فیصد رقبہ پر ہونے چاہیے جبکہ پاکستان میں 5.2فیصد پر ہیں، بلین ٹری منصوبے کاغذوں پر ہی رہے۔