• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے کراچی میں اپنا مینڈیٹ واپس لے لیا، لیاقت بلوچ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا، متنازع حلقہ بندیوں، انتخابات کے انعقاد میں شکوک و شبہات، متنازع مردم شماری اور انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے گئے لیکن جماعت اسلامی نے کراچی میں اپنا مینڈیٹ واپس لے لیا ہے،جماعت اسلامی کی پیش رفت مستقبل میں بڑی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ضلع ایئرپورٹ کے تحت یونین کونسل7آفس اولڈ جامعہ ملیہ روڈ ملیر کے سامنے ”عوامی دعوت افطار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عوامی دعوت افطار سے رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق فرحان نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت نے مسلسل محنت کی،بھرپور مہم چلائی اوربڑی تعداد میں ووٹ حاصل کیے، اسٹیبلشمنٹ اورانتخابات منعقد کروانے والوں نے ایک بار پھر انتخابات کا چہرہ داغ دا ر کردیا۔ پاکستان میں بے یقینی ناامیدی ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر منتخب کیا لیکن بدترین دھاندلی کرکے کر کے میئر شب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق فرحان نے کہا کہ یوسی7کے عوام نے ایک سال میں جماعت اسلامی پر2مرتبہ اعتماد کا اظہار کیا، جماعت اسلامی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریگی۔
ملک بھر سے سے مزید