• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، نواز شریف اور مریم پر پختونخوا میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات

پشاور(آئی این پی ) صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر خیبرپختونخوا میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں،کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، تینوں پر2022میں مقدمہ درج ہوا تھا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے گھر پولیس بھیجنے سے متعلق بیان دیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز ، آصف علی زرداری اور نواز شریف پر کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، تینوں پر2022میں مقدمہ درج ہوا تھا اور ایف آئی آر ڈی آئی خان کے تھانہ کینٹ میں درج ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2022میں درج ایف آئی آر کو سیل کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں غداری کے مقدمات شامل ہیں، ایف آئی آر پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں درج کی گئی تھی۔ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ دنوں مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بیان دیا تھا۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔

اہم خبریں سے مزید