اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنےکے احکامات جاری کردئیے ہیں، ایس این جی پی ایل کی جانب سےگیس کی قیمت میں اضافے کی نئی تجویز پر وزیراعظم نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے 3ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔