اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیسز سے خود کو الگ کرلیں۔کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کیسز پر سماعتیں سست رفتاری کا شکار ہے۔حکومت کی کوشش ہے کہ ان کیسز پر کم از کم سماعت ہو، تحریک انصاف کی خواتین قید و بند کی صعبوتیں برداشت کر رہی ہیں۔