• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے فیز میں راولپنڈی میں 347پولیس اہلکار بھرتی کئے جائینگے

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس میں 99کانسٹیبل ،10ڈرائیور کانسٹیبل اور 238ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی کئے جائیں گے ۔ پنجاب پولیس میں بھرتی کاعمل جاری ہے ،اس سلسلے میں دوفیزمیں صوبہ بھر میں 11ہزار کے قریب ملازمین کوبھرتی کیاجائے گا۔۔پہلے فیزمیں 7ہزار 909ملازمین کی بھرتی کے لئے آئی جی پنجاب نے اضلاع میں سیٹیں تقسیم کردی ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ راولپنڈی ضلع کومجموعی طور پر 347سیٹیں ملی ہیں ان میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی 99، ڈرائیور کانسٹیبل کی 10اور ٹریفک اسسٹنٹ کی 238سیٹیں شامل ہیں ۔اس سلسلے میں جسمانی پیمائش ،دوڑ کے بعد جمعہ کو تحریری امتحان لیاگیا تھا جس میں 508 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جن کی فہرست پیر کوجاری کردی گئی ،کامیاب امیدواروں کوجلد انٹرویوکیلئے بلایاجائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں کانسٹیبلوں اور ٹریفک اسسٹنٹس کی کل ایک لاکھ 15ہزار 420 اسامیاں ہیں ،ان میں کانسٹیبلوں کی ایک لاکھ 9 ہزار 719،اورٹریفک اسسٹنٹ کی 5701منظور شدہ اسامیاں ہیں جن میں کانسٹیبل کی 4ہزار 642اور ٹریفک اسسٹنٹ کی 3ہزار 612سیٹیں خالی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید