کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا لیکن اگلے سیزن کے دوران ممکن نہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا کے اگلے سیزن میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت کے ساتھ مل کر سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی کوشش کرے گا ۔ آپریشنز منیجر پیٹر روچ نے کہا کہ رواں سال سہ فریقی سیریز کرانے کا موقع نہیں ہے، نومبر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آسٹریلیا میں ہونگی ۔ لیکن ابھی ہمارے پاس شیڈول میں جگہ نہیں ہے، ہم اس حوالے سے کام جاری رکھیں گے۔