اسلام آباد (ایجنسیاں)صدرِآصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان اہم نوعیت کی ملاقات ہوئی۔قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کے مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہاربھی کیا۔ صدر اور وزیر اعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات پر بھی گفتگوکی ۔