کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ میں دومیچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گورنمنٹ نیشنل کالج نے گورنمنٹ پاک شپ اونر کالج کو 54رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ آف اسپنر عبدالرافع نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد نے ہیپی پیلس کالج کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔