اسلام آباد(نیوز ایجنسی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سفار خانے کا دورہ کیا اور بشام میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر حکومت و قوم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک-چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے سفارت خانے آمد پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔